Current Affairs
Trending

براہموس: کیا پاکستان انڈین میزائل کے ملبے سے ’ریورس انجینیئرنگ‘ کے ذریعے نیا میزائل بنا سکتا ہے؟

سارہ عتیق – بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

یہ 20 اکتوبر 2020 کی بات ہے جب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ جب (امریکی صدر) کلنٹن نے افغانستان پر ٹوماہاک کروز میزائل گرائے تھے تو ان میں سے کچھ غلطی سے (پاکستان کے صوبے) بلوچستان میں آ گرے اور ان میں سے جو ایک ثابت مل گیا اسے پاکستان نے ’ریورس انجینیئرنگ‘ کر کے اپنا ’بابر میزائل‘ بنا لیا۔

اگست 1998 کے دوران اسلامی شدت پسند تنظیم القاعدہ نے کینیا اور تنزانیہ میں قائم امریکی سفارتخانوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا اور اس کے جواب میں امریکہ نے افغانستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو کروز میزائل ’ٹوماہاک‘ سے نشانہ بنایا لیکن ایک میزائل اپنے نشانے کے بجائے غلطی سے پاکستان میں آ گرا تھا۔

پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کو ٹیلیفون کر کے اس معاملے پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا۔

اس واقعے کے بعد چند امریکی اخبارات میں ایسی خبریں بھی شائع ہوئیں کہ پاکستان اس میزائل کا بغور جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس کی ’ریورس انجینیئرنگ‘ کر کے ٹوماہاک قسم کا اپنا کروز میزائل تیار کر سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button